0
Wednesday 9 Nov 2011 20:16

نیتن یاہو جھوٹا ہے، اسکے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتا، نکولس سرکوزی

نیتن یاہو جھوٹا ہے، اسکے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتا، نکولس سرکوزی
اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے اسرائیلی وزیراعظم کو جھوٹا قراردے دیا، انہوں نے صدر اوباما سے کہ دیا میں اس جھوٹے کے ساتھ کام نہیں کر سکتا۔ بات تو یہ حیرت کی ہے کہ کوئی مغربی حکمراں اسرائیل کے خلاف یہ لہجہ اختیار کرے، لیکن حقیقت یہی ہے کہ وہی سرکوزی جو ایران کے خلاف غیر معمولی پابندیوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، وہ اسرائیلی وزیراعظم سے بھی خوش نہیں۔ ہوا یہ کہ فرانس کے شہر کنز میں جی 20 سربراہ کانفرنس کے دوران صدر سرکوزی اور امریکی صدر اوباما کے درمیان ہونے والی نجی گفتگو کئی صحافیوں نے سن لی، وجہ یہ تھی کہ یہ گفتگو سسٹم کے ذریعہ صحافیوں تک پہنچ گئی۔ 
بات چیت کے دوران صدر نے فرانسیسی میں نیتن یاہو کے متعلق کہا کہ میں اس کے ساتھ مزید نہیں کام کر سکتا وہ جھوٹا ہے۔ لیکن صدر اوباما کا تو کام ہی یہ ہے کہ وہ اسرائیل کی چاپلوسی کریں، لہذا وہ فوراً ہی بولے، ہو سکتا ہے آپ ان سے پریشان ہو گئے ہوں، لیکن میں تو ہر روز ان سے رابطے میں رہتا ہوں۔ فرانسیسی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ کئی صحافیوں نے اس گفتگو کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوٴس کے ترجمان نے صدر سرکوزی کے جملوں پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 112711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش