0
Friday 11 Nov 2011 17:44

آئی بی کے سابق سربراہ مسعود شریف خٹک تحریک انصاف میں شامل

آئی بی کے سابق سربراہ مسعود شریف خٹک تحریک انصاف میں شامل
اسلام ٹائمز۔ انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ مسعود شریف خٹک نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، آج عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔ مسعود شریف خٹک دو ہزار دو کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں، آج نیوز کے پروگرام اسلام آباد ٹو نائٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اور سابق وزیر داخلہ میجر جنرل نصیر اللہ بابر نے دو ہزار سات میں این آر او کی مخالفت کی تھی۔ اور تجویز دی تھی کہ وکلاء تحریک کا ساتھ دینا چاہیئے۔ مسعود شریف نے بے نظیر بھٹو کی زندگی میں ہی پیپلز پارٹی چھوڑ دی تھی، مسعود شریف نے کہا کہ یہ وہ پیپلز پارٹی ہے ہی نہیں جو پہلے تھی، اب تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں ملک کا مستقبل بہتر دکھائی دے رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ دوستوں سے مشورہ کر رہے ہیں، ستائیس نومبر کو گھوٹکی میں جلسہ عام میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے کئی لوگوں کا ان سے رابطہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے ورکر سمجھتے ہیں کہ پارٹی پر نیب زدہ لوگوں کا قبضہ ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ این آر او سے مستفید نہیں ہوئے۔ ادھر چنیوٹ کے سابق ضلعی نائب ناظم حسن علی قاضی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 113117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش