0
Friday 11 Nov 2011 00:45

اراکین پارلیمنٹ کو مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا مشورہ

اراکین پارلیمنٹ کو مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فلور کراسنگ کے قانون کے باعث پارلیمینٹیرینز کو مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ اے این پی کے ٹکٹ پر منتخب رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد خان ہوتی کا جلد تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کو تیار ہیں۔ ان کے بیٹے عمر فاروق پہلے ہی تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلور کراسنگ کے قانون کے باعث عمران خان نے جہانگیر ترین سمیت پارٹی میں شمولیت کے خواہش مند افراد کو اپنی نشستوں سے مستعفی ہو نے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب جہانگیر ترین سمیت کئی ارکان پارلیمنٹ فلور کراسنگ کے قانون کے باعث گروپ کی صورت میں تحریک انصاف سے اتحاد چاہتے ہیں۔ جہانگیر ترین اور دیگر جماعتوں سے اتحاد پر اتوار کو تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں غور کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 113005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش