0
Tuesday 30 Apr 2024 10:41

مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن اتوار کو چھاچھرو گالا کے دور افتادہ علاقے پنارا میں ایک حملے کے بعد شروع کیا گیا تھا جس میں نام نہاد ویلج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جی) کا ایک رکن مارا گیا تھا۔ بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز، پولیس اور نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈ مشترکہ طور پر آپریشن کر رہے ہیں۔تلاشی کی کارروائی کا دائرہ ضلع ادھمپور کے علاقے بسنت گڑھ اور اس سے ملحقہ ضلع کٹھوعہ سمیت کئی علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔ ان علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش