0
Tuesday 30 Apr 2024 11:22

ہرات میں نمازیوں پر حملہ، ایرانی سفارتخانے کیجانب سے شدید مذمت

ہرات میں نمازیوں پر حملہ، ایرانی سفارتخانے کیجانب سے شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوب مغربی صوبے ہرات میں ایک مسجد کے نمازیوں پر دہشتگردانہ حملہ ہوا ہے جس میں کم از کم 6 نمازیوں کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس حملے کے دوران نمازیوں کو گذشتہ شب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد ہرات کے شہر گزیرہ میں واقع محمدیہ قصبے کہ جسے اندیشہ بھی کہا جاتا ہے، کی ایک مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح حملہ آوروں نے اہل تشیع نمازیوں پر فائر کھول دیا جبکہ اس حملے میں 4 مرد، 1 بچہ اور 1 خاتون شہید اور 2 دوسرے نمازی زخمی ہوئے ہیں۔

اس حملے میں مذکورہ مسجد کے امام جماعت شیخ جاوید بھی شہید ہوئے ہیں۔

کابل میں ایرانی سفارتخانے نے ہرات میں اہل تشیع نمازیوں کے خلاف ہونے والے اس مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔

اس حوالے سے طالبانی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے بھی میڈیا بتایا کہ گذشتہ شب 9 بجے کے قریب مسلح افراد نے نمازیوں پر کلاشنکوف کی مدد سے گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 1 شخص زخمی ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 1132084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش