0
Monday 6 May 2024 10:46

مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری

مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقوں شاہستار، گرسائی، سنائی، شیندرا، سرنکوٹ اور مینڈھر کے ساتھ ساتھ راجوری، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کیں اور متعدد افراد کو گرفتار کیا۔ بھارتی فوج نے ان کارروائیوں کے دوران ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا۔ بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں بھی محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ دریں اثناء سرینگر میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بھارتی فورسز نے علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے نے بتایا کہ پولنگ سٹیشنوں کی حفاظت کے لئے ایک جامع سکیورٹی پلان تیار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن کی حفاظت بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس کے 12 سے 15 مسلح اہلکار کریں گے۔ سرینگر انتخابی حلقے میں پولنگ 13مئی کو ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1133101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش