0
Monday 6 May 2024 18:06

کراچی، میٹرک امتحانات میں ایک روز باقی، ہزاروں طلباء ایڈمٹ کارڈ سے محروم

کراچی، میٹرک امتحانات میں ایک روز باقی، ہزاروں طلباء ایڈمٹ کارڈ سے محروم
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 7 مئی سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے، مگر اب تک ہزاروں طلباء کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہو سکے ہیں۔ سالانہ امتحانات سے محض ایک روز قبل میٹرک بورڈ میں ایڈمٹ کارڈ کے حصول کیلئے طلبا و والدین کی بڑی تعداد موجود ہے، جبکہ امتحانی فارم جمع کرانے کیلئے بھی کئی طلبا بورڈ آفس میں موجود ہیں۔ طلبا کا کہنا ہے کہ کل سے امتحانات کا آغاز ہے مگر ایڈمٹ کارڈ نہیں ملے، امتحان کا ایڈمٹ کارڈ دینا اسکول و بورڈ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ دوسری جانب ترجمان میٹرک بورڈ نے بتایا کہ ایڈمٹ کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ 30 اپریل سے جاری ہے، جن اسکولوں نے آن لائن فارم جمع کروائے تھے، وہ آن لائن پرنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آخر ی دن ایک ساتھ کئی اسکول ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرتے ہیں تو لوڈ بڑھ جاتا ہے، اسکول انتظامیہ اپنی آئی ڈی پاسورڈ کے ساتھ بورڈ سے بھی پرنٹ نکال سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش