0
Tuesday 7 May 2024 18:40

بلوچستان میں مستقل قیام امن کیلئے پائیدار حل چاہتے ہیں، سرفراز بگٹی

بلوچستان میں مستقل قیام امن کیلئے پائیدار حل چاہتے ہیں، سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو گورننس، ماحولیاتی تبدیلی اور امن و امان کے چیلنجز درپیش ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بنیادی مواصلاتی ڈھانچے کے فقدان کے باعث بنیادی سہولیات کی فراہمی بہت بڑا چیلنج ہے۔ وفاق کی جانب سے پی ایس ڈی پی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کے اجراء میں سست روی کے باعث بلوچستان کو ان منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ کچھی کینال فیز 1 کی بحالی جبکہ فیز 2 کی تعمیر کے ساتھ ساتھ جنوبی بلوچستان پیکج کے لئے فنڈز کا بروقت اجراء ضروری ہے۔ جبکہ حب دریجی دادو روڑ بھی اہم نوعیت کا منصوبہ ہے۔ وفاق سے فنڈز کا بروقت اجراء ہونے سے مفاد عامہ کے منصوبوں کی وقت پر تکمیل ممکن ہے۔ اس ضمن میں ہمیں صدر مملکت سے تعاون کی پختہ امیدیں وابستہ ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں مستقل قیام امن کیلئے پائیدار حل چاہتے ہیں۔ مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے مذاکرات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، تاہم قومی سطح پر اتفاق رائے سے یہ طے کرنا ہوگا کہ مذاکرات کس سے اور کن نقاط پر ہونے چاہئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے صوبے میں امن و امان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 1133417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش