0
Tuesday 7 May 2024 23:05
ْکے الیکٹرک کیخلاف 11 مئی کو احتجاج کا اعلان

حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کے شیطانی اتحاد کو نہیں چلنے دیں گے، جماعت اسلامی

حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کے شیطانی اتحاد کو نہیں چلنے دیں گے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بدترین لوڈشیڈنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 18.89 روپے فی یونٹ کے ظالمانہ اضافے کی کوششوں کے خلاف کے الیکٹرک ہیڈ آفس گذری کے سامنے ایک پُرہجوم عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت کے الیکٹرک کی نااہلی و ناقص کارکردگی، بدترین لوڈشیڈنگ اور نرخوں میں ممکنہ ظالمانہ اضافے کے خلاف ہفتہ 11 مئی کو کراچی کے تمام ٹاؤنز میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس اور گورنر ہاؤس پر دھرنے کا آپشن بھی رکھتے ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پہلے بھی کے الیکٹرک کے خلاف عوامی جدوجہد کی، سڑکوں اور چوراہوں پر احتجاج کیا اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا، اہل کراچی کے حق کیلئے آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے، ہمارے پاس احتجاج اور جدوجہد کے راستے کھلے ہیں، نیپرا کو صارفین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 9 مئی کو نیپرا کی سماعت میں شرکت کرکے کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑیں گے اور کے الیکٹرک کو نرخوں میں ظالمانہ اضافے کی اجازت دینے سے روکیں گے، حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کے شیطانی اتحاد کو نہیں چلنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1133468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش