0
Tuesday 7 May 2024 23:04

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو معاہدہ نہیں ہوگا، اسامہ حمدان

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو معاہدہ نہیں ہوگا، اسامہ حمدان
اسلام ٹائمز۔ حماس کے رہنماء اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو معاہدہ نہیں ہوگا۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ رفح میں اسرائیلی حملے نہ رُکے تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ رفح کراسنگ مصر اور فلسطین کراسنگ تھی اور رہے گی۔ خبر ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے پر مصر میں ہونے والے مذاکرات کیلئے حماس وفد قاہرہ پہنچ گیا، اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز بھی قاہرہ میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش