0
Wednesday 8 May 2024 00:21

شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات، آئی ٹی سیکٹر میں تعاون بارے تبادلہ خیال

شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات، آئی ٹی سیکٹر میں تعاون بارے تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیر یرزان کسٹافن نے ملاقات کی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے مابین مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قازقستان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور آئی ٹی ماہرین کے تبادلے پر کام کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ قازقستان کی ٹیک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ اس موقع پر قازقستان کے سفیر یرزان کسٹافن نے کہا کہ قازقستان اور پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1133499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش