0
Wednesday 8 May 2024 11:56

سانحہ 9 مئی کو سال مکمل، مقدمات کی مفصل رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش

سانحہ 9 مئی کو سال مکمل، مقدمات کی مفصل رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش
اسلام ٹائمز۔ سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  دہشت گردی کے مقدمات میں 2 ہزار 247 ملزمان گرفتار ہوئے جن میں سے 1 ہزار 425 کا چالان عدالتوں میں پیش کیا گیا جبکہ دہشت گردی کے 88 ملزمان کو پاک فوج کے حوالے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چالان کی ترتیب اور ملزمان کی گرفتاریوں پر مبنی رپورٹ وزیراعلی مریم نواز کو پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کی دفعات کے تحت 135 مقدمات درج ہوئے، 85 مقدمات میں عدالت نے دہشت گردی کی دفعہ حذف کر دی تھیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے 50 مقدمات میں 37 کا چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے، سیکرٹری پراسیکیوشن کی ہدایت پر13 مقدمات کا چالان التواء میں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کے تمام مقدمات میں 36 ہزار692 ملزمان مطلوب تھے۔ ملزمان میں 5 ہزار460 نامزد  اور 31 ہزار 332 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ سانحہ 9 مئی میں ملوث 10 ہزار279 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث 5 ہزار 792 ملزمان کو جیل بھجوایا گیا، گرفتار ہونیوالے 4 ہزار 460  ملزمان کو عدالتوں سے ضمانت ملی، سانحہ 9 مئی کے جیل میں موجود ملزمان کی تعداد1 ہزار132 ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1133566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش