0
Friday 18 Nov 2011 18:25

گلستان جوہر دھماکہ، ہلاک ہونیوالا معید کراچی میں القاعدہ کا کمانڈر تھا

گلستان جوہر دھماکہ، ہلاک ہونیوالا معید کراچی میں القاعدہ کا کمانڈر تھا
اسلام ٹائمز۔ گلستان جوہر دھماکے میں ہلاک معید کراچی میں القاعدہ کا کمانڈر تھا۔ سکیورٹی ذرائع معید کا پورا نام معید عبدالسلام الیمنی ہے، اور انٹیلی جنس اداروں کو کافی عرصے سے معیدالیمنی کی تلاش تھی، سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ معیدالیمنی 15 دن پہلے گلستان جوہر میں فلیٹ میں شفٹ ہوا تھا، اس سے قبل معید کی رہائش کی ڈیفنس اور ماڈل کالونی میں اطلاعات تھیں، اس سے قبل دھماکے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی دہشتگرد کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ میڈیکو لیگل ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے دہشتگرد کے ایک بازو اور ایک ٹانگ سمیت جسم کا آدھا حصہ اڑ گیا ہے، دھماکے کی وجہ سے ہی اس کی موت واقع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر کے پولیس کو دے دئیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 115007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش