0
Friday 25 Nov 2011 12:08

نظام انتخاب مسترد، کسی سیاسی جماعت کے ساتھ ملکر انتخابات میں حصہ نہیں لینگے، طاہر القادری

نظام انتخاب مسترد، کسی سیاسی جماعت کے ساتھ ملکر انتخابات میں حصہ نہیں لینگے، طاہر القادری
 اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں صحافیوں سے ویڈیو گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب کے تحت اگر ایک سو مرتبہ بھی الیکشن کرائے جائیں تو پھر بھی تبدیلی لانا نا ممکن ہو گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اگر قوم موجودہ نظام انتخاب کے خلاف بغاوت کے طور پر نہ اٹھی تو تبدیلی ممکن نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں بیداری شعور کا حق ادا کرتے ہوئے عوام کو ایک نئے نظام سے متعارف کرائیں گے جو نہ تو سیاسی ہو گا اور نہ ہی آمرانہ بلکہ اس کی بنیاد شفاف قیادت پر ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ طاہرالقادری نے واضح کیا کہ وہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ ملکر موجودہ سیاسی نظام کے تحت انتخابات میں حصہ نہیں لینگے، بلکہ عوام کی جانب سے نظام انتخاب کو مسترد کیے جانے کے بعد اپنا واضح لائحہ عمل سامنے لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 116951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش