0
Sunday 1 Mar 2009 10:34

مدینہ منورہ کے شیعیوں کورہا کیا جائے، محمدحسین فضل اللہ

مدینہ منورہ کے شیعیوں کورہا کیا جائے، محمدحسین فضل اللہ
لبنان کے مرجع تقلید آیت اللہ فضل اللہ نے سعودی عرب میں گرفتار کئے گئے شیعہ مسلمانوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے ۔ علامہ محمد حسین فضل اللہ نے بیروت میں ایک بیان میں سعودی عرب کی حکومت سے کہا کہ مدینہ منورہ کے حالیہ واقعات کے دوران گرفتارہونےوالے شیعہ مسلمانون کو رہا کردیاجائے ۔ انہوں نے مدینہ منورہ کے حالیہ واقعات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کا جاری رہناسعودی عرب کے شیعہ باشندوں کےلئے تشویش کا باعث ہے ۔ قابل ذکرہے کچھ دنوں قبل سعودی عرب کی پولیس اور انتہا پسند وہابیوں نے مدینہ منورہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زائرین کو زد وکوب کیا تھا جسمیں دوخواتین شہید اور کئي افراد زخمی ہوگئے جبکہ سعودی پولیس نے دسیوں افراد کو گرفتارکرلیا۔
خبر کا کوڈ : 1174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش