0
Sunday 27 Nov 2011 13:29

متحدہ شہری محاذ ملتان کا این آر او نظرثانی درخواست مسترد ہونے کی خوشی میں مظاہرہ

متحدہ شہری محاذ ملتان کا این آر او نظرثانی درخواست مسترد ہونے کی خوشی میں مظاہرہ
 اسلام ٹائمز۔ متحدہ شہری محاذ ملتان کے زیر اہتمام سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے این آر او نظرثانی درخواست مسترد اور فیصلے پر فوری عملدرآمد کی خوشی میں چونگی نمبر 9 پر مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ ن کے رہنماء اور متحدہ شہری محاذ ملتان کے صدر طارق نعیم اللہ نے کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طارق نعیم اللہ کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے انصاف پر مبنی فیصلے کے ذریعے قوم کو ریلیف دیا ورنہ ہمارے حکمران تو دونوں ہاتھوں سے مُلک کی دولت لوٹ رہے ہیں جبکہ اس سے بڑی بد قسمتی یہ ہے تمام سیاسی جماعتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کے ذریعے اس حکومت کا خاتمہ کر دیں، لیگی رہنماء طارق نعیم اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کے لیے اگر فوری تحریک نہ چلائی گئی تو مجھے اپنے سیاسی قائدین کی حُب الوطنی پر شک ہوگا، اُنہوں نے کہا کہ صدر، وزیر اعظم اور اُنکے وُزراء پورے مُلک کو لوٹ کر کھا گئے ہیں، مُلک کے چار بڑے ادارے تباہ ہو گئے ہیں، ہماری نگاہیں سپریم کورٹ آف پاکستان پر لگی ہوئی ہیں لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مُلک کے طول و عرض سے عوام کو سڑکوں پر آکر اس کرپٹ اور نااہل حکومت کا خاتمہ کرنا ہوگا، جس سیاسی جماعت نے عوام کو متحرک کرنے کے لیے لانگ مارچ کی کال دی عوام اُس کا ساتھ دے گی اور وہی عوام اور پاکستان کے لیے نجات دہندہ ثابت ہوگی، تمام سیاستدان اپنے سیاسی اور نظریاتی اختلافات کو چھوڑ کر مُلک کو بچانے اور امریکی غلامی سے نجات دلانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہوکر اس نااہل حکومت کا خاتمہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 117658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش