0
Thursday 17 Sep 2009 14:33

بھارت نے سہ فریقی گیس پائپ لائن پر معاملات طے نہ کئے تو چین کو پیشکش کر سکتے ہیں :ایرانی سفیر

بھارت نے سہ فریقی گیس پائپ لائن پر معاملات طے نہ کئے تو چین کو پیشکش کر سکتے ہیں :ایرانی سفیر
نئی دہلی:بھارت میں ایران کے سفیر سید مہدی نبی زادہ نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے مجوزہ گیس پائپ لائن پر ایرانی حکومت سے معاملات طے نہ کئے تو ایرانی حکومت مجوزہ پائپ لائن کی پیشکش چین کو کر سکتی ہے۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے گیس پائپ لائن میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ایرانی سفیر نے توقع ظاہر کی کہ سہ فریقی گیس پائپ لائن کا معاہدہ جلدی ہی طے پا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں اور اگر بھارت چاہے تو وہ اب بھی اس معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے لیکن ایران یہ پیشکش غیر معینہ مدت کیلئے نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 11815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش