0
Saturday 3 Dec 2011 13:44

ملتان،جماعتہ الدعوہ کی نیٹو حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی

ملتان،جماعتہ الدعوہ کی نیٹو حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ نیٹو حملوں کے خلاف پورے ملک کی طرح ملتان میں بھی جماعتہ الدعوہ کے زیر اہتمام ضلعی دفتر جماعتہ الدعوہ سے رشید آباد چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت نائب امیر جماعتہ الدعوہ ملتان عبدالرحمٰن سیاف، متحدہ شہری محاذ کے صدر طارق نعیم اللہ اور یوسف انصاری نے کی، مظاہرین نے چوک رشید آباد میں دھرنا دیا اور امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعتہ الدعوہ ملتان عبدالرحمٰن سیا ف، طارق نعیم اللہ، ثناء اللہ ثاقب اور یوسف انصاری نے کہا کہ حکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی، مہنگائی اور بدامنی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، خطے میں بد امنی کا ذمہ دار امریکہ ہے جس نے ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستان کے بوڑھے، بچوں، نوجوانوں اور عورتوں سمیت ہزاروں لوگوں کو قتل کیا ہے، مقررین نے کہا کہ اگر قومی مفادات کے خلاف کوئی بھی فیصلہ کیا گیا تو قوم کسی صورت میں برداشت نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 119363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش