0
Sunday 4 Dec 2011 23:36

امریکی صدر اوبامہ کا صدر آصف زرداری کو فون، نیٹو حملے پر اظہار افسوس

امریکی صدر اوبامہ کا صدر آصف زرداری کو فون، نیٹو حملے پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوبامہ نے اتوار کی شب صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کر کے سلالہ پوسٹ پر گزشتہ ہفتے نیٹو حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کی، وائٹ ہاؤس کے مطابق اس ٹیلی فونک گفتگو میں صدر اوبامہ نے کہا کہ پاکستانی پوسٹ پر حملہ غیر ارادی تھا۔ امریکا اس کی مکمل تحقیقات کرائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوبامہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو بتایا کہ فوجیوں کی شہادت پر انھیں دلی رنج اور غم ہے، امریکا نیٹو کے حملے کی مکمل تحقیقات کرائے گا، حملہ غیر ضروری تھا۔
اس سے قبل کہا گیا تھا کہ صدر اوبامہ اس واقعے پر معافی نہیں مانگیں، تاہم اتوار کی رات انھوں نے اپنی ایک ہفتے کی خاموشی توڑ دی اور صدر پاکستان کو فون کر کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ بون میں افغانستان کے مستقبل پر پیر سے عالمی کانفرنس شروع ہو رہی ہے، جس میں پاکستان نے شرکت سے انکار کیا، ایسے وقت میں کانفرنس سے ایک روز قبل امریکی صدر کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب کو فون کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان بون کانفرنس میں شرکت کرے۔ کیونکہ اس کانفرنس کا براہ راست تعلق پاکستان سے ہے۔ یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ صدر آصف علی زرداری نے امریکی صدر سے کیا بات کی۔
خبر کا کوڈ : 119784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش