0
Monday 12 Dec 2011 23:08

امریکا وقت کا یزید ہے اور پوری دنیا میں اپنے باطل نظام کے لیے انسانوں کو غلام بنا رہا ہے، معراج الہدیٰ صدیقی

امریکا وقت کا یزید ہے اور پوری دنیا میں اپنے باطل نظام کے لیے انسانوں کو غلام بنا رہا ہے، معراج الہدیٰ صدیقی
اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور ہمیں باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے، باطل کے خلاف اہل حق کو ایک ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے رحیم آباد بلاک 17 فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ فیملی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی شہادت امام حسینؑ اور قرآن و سنت کی پیروی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، امریکا وقت کا یزید ہے اور پوری دنیا میں اپنے باطل نظام کے لیے انسانوں کو غلام بنا رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے کربلا کے میدان میں اپنی اور اپنے ساتھیوں کی جانیں قربان کرکے رہتی دنیا تک نااہل حکمرانوں کے خلاف ڈٹ جانے اور جدوجہد کا پیغام دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 121674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش