0
Wednesday 14 Dec 2011 21:48

حکومت کو قیام امن کی ذمہ داری سنجیدگی سے ادا کرنی چاہیئے، ذوالفقار علی مگسی

حکومت کو قیام امن کی ذمہ داری سنجیدگی سے ادا کرنی چاہیئے، ذوالفقار علی مگسی
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت کو یہ ذمہ داری پوری لگن اور سنجیدگی سے ادا کرنی چاہیئے۔ یہ بات انہوں نے ضلع پشین کے معتبرین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے سابق رکن صوبائی سردار مصطفیٰ ترین کی سربراہی میں گورنر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر نے کہا عوامی مسائل کو حل کرنا اور امن و امان برقرار رکھنا منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے لہذا عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے نمائندوں پر ان مسائل کے حل کیلئے دباو ڈالے۔ اس موقع پر وفد نے گورنر کو علاقے میں امن و امان کے حوالے سے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ضلع پشین میں صورتحال انتہائی ابتر ہے اور ڈاکہ زنی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ لیویز اور پولیس کی تعداد بھی کم ہے گورنر نے وفد سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں صوبائی حکومت کو ہدایت دینگے کہ ضلع پشین کے عوام کے مسائل حل کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 122270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش