اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں ایک گھر میں کھلونا بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے، ارمڑ کے رہائشی بچے کو نزدیکی پہاڑی سے ایک بم ملا، جسے وہ کھلونا سمجھتے ہوئے گھر لے آیا، ہفتہ کی صبح مذکورہ کھلونا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں صدام خان نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین بچے گل شاہ، ذاکر خان اور سبحان شاہ زخمی ہو گئے، زخمی بچوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔