1
0
Monday 26 Dec 2011 20:01

آئی ایس او نے پنجاب یونیورسٹی میں یوم حسین ع کے انعقاد کیلئے کمیٹی قائم کر دی

آئی ایس او نے پنجاب یونیورسٹی میں یوم حسین ع کے انعقاد کیلئے کمیٹی قائم کر دی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے پنجاب یونیورسٹی میں ’’یوم حسین‘‘ کی تقریب کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے علماء، سینئر سابق عہدیداران اور مرکزی کابینہ کے افراد پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، آئی او پاکستان کے سابق چیئرمین افسر رضا خان، ممتاز قانون دان امجد کاظمی ایڈووکیٹ، علامہ ابوذر مہدوی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، آئی ایس او پاکستان کے سابق فنانس سیکرٹری اسد عباس نقوی، مرکزی نائب صدر سید نقی عباس اور دیگر افراد شامل ہیں۔ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی آفس میں ہونے والے خصوصی ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کر کے یونیورسٹی کے پر امن تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے کوششیں کرے گی اور یونیورسٹی پر قابض اسلامی جمعیت طلبہ کی اجارہ داری اور غیر نصابی و غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے کوششیں کرے گی۔ 

تنظیمی ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت نے یونیورسٹی کو یرغمال بنا رکھا ہے اور انہیں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی آشیرباد حاصل ہے اور ان معاملات کو جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ خود مانیٹر کرتے ہیں ان سے بھی رابطہ کر کے یونیورسٹی میں قیام امن کیلئے تعاون کی پیشکش کی جائے گی۔ کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے اور یہ بھی نہیں چاہتے کہ کوئی ہمیں دبا کر اپنا ظالمانہ نظام نافذ کر دے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سب کی مشترکہ ہے کسی ایک جماعت یا تنظیم کی جاگیر نہیں کہ وہ جس طرح چاہیں اپنے مفادات کے لئے بدامنی پھیلا دیں۔ کمیٹی نے جمعیت اور جماعت اسلامی کے مناقفانہ رویے کی بھی مذمت کی اور آئندہ مستقل بنیادوں پر کمیٹی کو قائم رکھنے اور طلبہ کے مسائل اس کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ہی حل کرنے کا عزم کیا گیا۔ 

خبر کا کوڈ : 125313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Aslam-o-alikum
hum hokmat-e-Pakistan se apeel karty hein hamrey bahion per jin logon ne fairing ki us ki bherpur mazamat karty hein aur jin logon ne fairing ki un ko jald jald se giraftar karey aur apney zakmi bahion ki shafa k liye dua go hein
Muhammad Najaf Ali
Imamia Student Organization Pakistan dera Ismail Khan
ہماری پیشکش