0
Sunday 25 Dec 2011 14:06

اتحاد اُمت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، علامہ ناصر عباس

اتحاد اُمت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، علامہ ناصر عباس

اسلام ٹائمز۔ بڑی بڑی قومیں جب متحد نہ ہوں تو ذلت ورسوائی اُن کا مقدر بنتی ہے لیکن جب چند لوگ منطم اور متحد ہو کر راہ خدا میں اخلاص کیساتھ نکلیں تو امریکہ اور اُس کی حوارایوں کو شکست فاش سے دوچار کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کے ساتھ نشست کے دوران کیا، اُنہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران بے لوث، انتھک اور باہمی اتحاد کی وجہ سے عمل میں آیا، انقلاب کے دوران نہ صرف فوج نے جنگ کی بلکہ ایران کے ہر شخص نے ہر محاذ پر جنگ کی، امام خمینی کے انقلاب میں نوجوانوں کی قربانیاں قابل دید ہیں کسی بھی تنظیم، تحریک اور جماعت کو نوجوان تقویت بخشتے ہیں یہی وجہ تھی کہ امام خمینی نے انقلاب سے 20 برس پہلے کہا تھا کہ میری فوج اس وقت مائوں کی گود میں ہے اور امام نے اس کو سچ کر دکھایا آج پاکستان میں بھی نوجوانوں کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
دیگر علمائے کرام کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کا منشو راتحاد ہے اور اس کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم اتحاد اُمت کے لیے ہر شخص کے ساتھ مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

خبر کا کوڈ : 124981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش