0
Sunday 8 Jan 2012 12:42

سائبر جنگ امریکہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، لیون پنیٹا

سائبر جنگ امریکہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، لیون پنیٹا
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے انٹرنیٹ کے ذریعے جنگ کو ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سی بی ایس نیوز کو انٹرویو کے دوران وزیر دفاع لیون پنیٹا نے بتایا کہ سائبر جنگ ملک کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ اس جنگ کے نتیجے میں ملک کا مالیاتی نظام بری طرح سے متاثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے امریکہ کو سائبر حملوں سے بچانے کے لئے ٹیکنالوجی میں مہارت پر بھی زور دیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں ہر قسم کے حملوں سے بچانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، کیونکہ انٹرنیٹ کے ذریعے کئے جانے والے حملوں کے نتیجے میں امریکہ کا مالیاتی نظام بری طرح اس کی زد میں آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کو معلومات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم اس کے منفی مقاصد کے لئے استعمال کی اطلاعات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک انٹرنیٹ کو اقتصادی جنگ کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 128512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش