0
Friday 13 Jan 2012 13:52

حکومت کو ذاتی ایجنڈا چلانے کی اجازت نہیں دیں گے، چوہدری نثار

حکومت کو ذاتی ایجنڈا چلانے کی اجازت نہیں دیں گے، چوہدری نثار

اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد ایوان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ یہ ایمرجنسی اجلاس کیوں بلایا گیا، حکومت کس سے خائف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایوان اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ ان کے بقول خطرہ ہے تو اس حکومت کو ہے۔ ایبٹ آباد، سلالہ اور مہران بیس جیسے واقعات پر تو اجلاس نہیں بلایا گیا لیکن حکمران اپنے ذاتی ایجنڈے کے لئے اجلاس بلا رہے ہیں۔ ہم اس ایوان میں این آر اور کو زیر بحث نہیں لا سکتے۔ افواج پاکستان کے ساتھ حکومت کا تنازعہ ایک انتظامی معاملہ ہے اس پر بھی ایوان میں بات نہیں کی جا سکتی۔ نثار علی خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی تو اب رونا کس بات کا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک شعر پڑھا "اب کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں، اسطرح تو ہوتا ہے اسطرح کے کاموں میں"۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ حکومت کے تنازعے کے بارے میں وزیراعظم اور اٹارنی جنرل کے بیان میں تضاد کیوں ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے پاس عددی برتری ہو تو ہم حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ لائیں گے نہ کہ اعتماد کا۔

خبر کا کوڈ : 129914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش