0
Thursday 26 Jan 2012 01:22

ق لیگ کے 4 سابق ارکان پارلیمنٹ ن لیگ میں شامل، جاويد ہاشمی کو نون ليگ نے بڑا بنايا، ذوالفقار کھوسہ

ق لیگ کے 4 سابق ارکان پارلیمنٹ ن لیگ میں شامل، جاويد ہاشمی کو نون ليگ نے بڑا بنايا، ذوالفقار کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم ليگ ن کے رہنما سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ يہ تاثر غلط ہے کہ بڑے لوگ مسلم ليگ ن کو چھوڑ کر جا رہے ہيں، جاويد ہاشمي کو بڑا مسلم ليگ ن نے بنايا ہے۔ لاہور ميں ق ليگ کے رہنماوں کي مسلم ليگ ن ميں شموليت کے موقع پر پريس کانفرنس ميں سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ جاويد ہاشمي کو چار سيٹوں سے اليکشن مسلم ليگ ن نے لڑايا، قائم مقام چيئرمين ن ليگ نے بنايا کسي اور نے نہيں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ميں تنظيم سازي پارٹي کا اندروني مسئلہ ہے، اس موقع پر ق ليگ کے سابق رہنما ملک محمد علي، سابق ايم پي اے احمد سعيد، ملک احمد علي خان اور سابق ايم اين اے ملک رشيد نے مسلم ليگ ن ميں شموليت کا اعلان کيا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ق کے چار سابق ارکان پارلیمنٹ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ایوان وزیراعلٰی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ملک محمد علی اور سابق ارکان اسمبلی ملک احمد علی، ملک احمد سعید اور ملک رشید احمد نے کہا کہ ملک جن بحرانوں کا شکار ہے ان کا حل صرف مسلم لیگ ن کی قیادت کے پاس ہے۔ سینئر مشیر سردار ذوالفقار خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں، جس سے پارٹی کی عوام میں مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 133110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش