0
Thursday 26 Jan 2012 00:23

ڈرون حملے پاکستان کے اقتدار اعلٰی پر حملہ، شہباز شریف صحت کی وزارت چھوڑ دیں، جاوید ہاشمی

ڈرون حملے پاکستان کے اقتدار اعلٰی پر حملہ، شہباز شریف صحت کی وزارت چھوڑ دیں، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پی آئی سی میں اموات پر شہباز شریف وزیراعلٰی پنجاب کا عہدہ نہیں چھوڑتے تو کم از کم وزارت صحت سے ہی استعفٰی دیدیں۔ ملتان میں کسان ونگ کی تقریب سے خطاب کے دوران جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ 88 اموات ہونے کے باوجود پنجاب حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ مرنے والوں کے ورثاء کی مالی معاونت کافی نہیں، حکومت کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہیں، حکومت پیچھے ہٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چھوٹے صوبے بنانے کے لیے تحریک چلائے گی، ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ میمو پر حقائق سامنے آنے چاہئے۔

دیگر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب انسٹیٹیویٹ آف کارڈیالوجی میں ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرے۔ ملتان نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اٹھاسی جانیں چلی گئیں کسی کو کوئی فرق نہیں پڑا، ڈرون حملے پاکستان کے اقتدار اعلٰی پر حملہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خاص طور پر کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے فکر مند ہے، زراعت کا ونگ سب سے مضبوط اور اس ملک کو بچانے کا سہارا ہے، اگر زراعت ڈوب جائے تو کوئی نہیں بچ سکتا۔ نئے صوبوں کے متعلق ان کا کہنا تھا پاکستان میں چھوٹے صوبے بنانے کا مقصد ملک کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ ملک کو مضبوط کرنا پے پاکستان کو متحد کرنا ہے۔ سرائیکی زبان کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی زبان قومی اسمبلی کے رابطہ کی زبان ہے۔
خبر کا کوڈ : 133080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش