0
Saturday 28 Jan 2012 01:23

کوئی دوسرا حل نہیں، مغربی طاقتیں فوری طور پر ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کریں، بان کی مون

کوئی دوسرا حل نہیں، مغربی طاقتیں فوری طور پر ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کریں، بان کی مون
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایران کے پروگرام کے تنازع کو حل کرنے کیلئے مغربی ملکوں اور تہران کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اہم ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے کہ وہ ثابت کر دے کہ ان کا جوہری پروگرام خالصتاً پُرامن مقاصد کیلئے ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا اور یہ ثابت کرنا ہو گا کہ تہران کا جوہری پروگرام ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے تنازع کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کے سوا اور کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مغربی قوتوں کو ایران کے ساتھ اس معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 133556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش