0
Sunday 28 Mar 2010 09:35

ایرانی جوہری پروگرام،آئی اے ای اے کامذاکرات کی ضرورت پر زور

ایرانی جوہری پروگرام،آئی اے ای اے کامذاکرات کی ضرورت پر زور
بیونس آئرس:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے ایرانی جوہری پروگرام کے تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ترکی نے بھی ایران پر نئی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کا سفارتی حل تلاش کیا جانا چاہئے۔ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس سے جاری ایک بیان میں آئی اے ای اے کے سربراہ Yukia Amano نے کہا کہ دفاعی امور میں سیاہ وسفید سے ہٹ کر بھی کچھ معاملات ہوتے ہیں،جنہیں طے کرنے کے لے مذاکرات موثر ترین ذریعہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے ان غیر واضح معاملات پر ایران کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ادھر ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ترک وزیرِ اعظم رجب طیب اردگان نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے معاملے پر مزید سفارت کاری کی ضرورت ہے اور اس کے علاوہ کوئی بھی طریقہ عالمی امن کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 22637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش