0
Friday 10 Feb 2012 00:30

حکومت بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل اور مسخ لاشوں کے ملنے کا سلسلہ بند کرائے، عبدالرحیم مندوخیل

حکومت بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل اور مسخ لاشوں کے ملنے کا سلسلہ بند کرائے، عبدالرحیم مندوخیل

اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سینٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر خطاب کرتے ہوئے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر عبدالرحیم مندوخیل نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل اور مسخ لاشوں کے ملنے کا سلسلہ بند کرائے۔ ہمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرنا چاہیئے، ورنہ عالمی برادری نوٹس بھی لے گی اور مداخلت کرنے کی بات بھی کرے گی۔ جس پر چیئرمین سینیٹ فارو ق ایچ نائیک نے ہدایت کی کہ وزیر خارجہ اگر روس سے واپس آ گئی ہیں تو کل ایوان میں آ کر اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں۔

خبر کا کوڈ : 136643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش