0
Friday 6 Mar 2009 16:59

مسلم دنیا اسرائیل کیخلاف مزاحمت میں شامل ہو جائے ، ایران

مسلم دنیا اسرائیل کیخلاف مزاحمت میں شامل ہو جائے ، ایران
تہران، واشنگٹن (ثناءنیوز ) ایران نے مسلم دنیا سے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے جبکہ امریکا نے کہاہے کہ ایرانی قیادت عرب دنیا میں اختلافات پیدا کرنا چاہتی ہے۔ تہران میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے روحانی پیشوا اور سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ مزاحمت فلسطین کے تحفظ کا واحد راستہ ہے، پوری دنیا کے مسلمان متحد ہو کر صیہونی مجرموں سے چھٹکارا حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکا اسرائیلی ناسور کی تخلیق ا ور اس کی حمایت کے جرم میں شریک ہیں ، نئے امریکی صدر بارک اوباما تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئے لیکن انہوں نے اسرائیل کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی ہوئی ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ اس نے کہا کہ ایران عرب دنیا میں اختلافات، دہشت گردی کے فروغ اور اسرائیل اور یورپ کے لیے خطرے کا سبب ہے او رجہاں تک اس کی پہنچ ہے وہ دھماکے کا کام کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش