0
Sunday 12 Feb 2012 13:03

امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین

امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے اور حکمران چپ سادھے ہوئے ہیں۔ گوجرانوالہ میں پارٹی کارکنوں اور طلباء سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ بیرونی طاقتیں بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کا ساتھ دے رہی ہیں لیکن حکمران بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور صرف اشاروں میں باتیں ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی خلاء ہے، ہر الیکشن کے بعد وہی لوگ چہرے بدل کر آ جاتے ہیں، ان حالات میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری نہیں کیونکہ وہ عوام کی خواہشات کے برعکس کام کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 137142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش