0
Saturday 11 Feb 2012 21:48

بلوچستان اوررحمان ملک ساتھ نہیں چل سکتے، اسلم بزنجو

بلوچستان اوررحمان ملک ساتھ نہیں چل سکتے، اسلم بزنجو

 اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو بھی کورم کے مسلے سے دوچار رہا کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ منگی وہلک ڈیمز کی تعمیر اور کوئٹہ سے نجی شعبوں میں طیاروں کی پروازیں شروع کرنے سے متعلق قرار دادیں بھی ایوان میں پیش نہ ہو سکیں۔ بلوچستان اسلمبلی کا اجلاس اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کی صدارت میں مقررہ وقت سے تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ صوبائی وزیر بلدیات عبدالخالق بشر دوست نے کہا کہ صوبے میں عرصہ دراز سے مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں۔ گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے رہنماء مولانا عبدالغنی کو چمن میں ‌شہید کر دیا گیا۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جے یو آئی (نظریاتی) کو نشانہ بنایا گیا ہے اس سے قبل بلوچ علاقوں‌ میں ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی۔ جس سے بلوچ علاقوں ‌میں بے چینی پائی جاتی تھی اب پشتون علاقوں ‌میں بھی بے چینی اور عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا جا رہا ہے۔ اگر حالات پر جلد توجہ نہیں دی گئی تو حالات بے قابو ہو جائیں گے۔ 

سینئر صوبائی وزیر مولانا عبدالوسع نے کہا کہ مسلسل علماء کرام کو شہید کیا جا رہا ہے۔ ہمارے معاشرے میں خواتین اورعلماء کا بے حد احترام کیا جاتا ہے۔ مگر اب ان دونوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر اب تک اس واقعہ پرصدراور وزیراعظم کا کوئی بیان میری نظروں‌ سے نہیں گزرا وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ہر واقعے کو دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہیں اگر سب کچھ دشمنی کی بنیاد پر ہو رہا ہے تو رحمان ملک کیا کر رہے ہیں؟
 
صوبائی وزیر آبپاشی سردارمحمد اسلم بزنجو نے کہا کہ واقعہ کراچی کی بازگشت پورے ملک میں سنائی دی جا رہی ہے مگر اب تک اس سانحے کی تحقیقات شروع نہیں‌ ہوئی ہیں۔ رحمان ملک کے رویے کے بعد لگتا ہے کہ بلوچستان اور رحمان ملک ساتھ نہیں چل سکتے وہ مستعفی ہو جائیں یا وزیراعظم ان کو کابینہ سے نکال دیں۔

خبر کا کوڈ : 137018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش