0
Friday 17 Feb 2012 00:04

مفاد پرستی پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مؤقف ایک ہے، شاہ محمود قریشی

مفاد پرستی پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مؤقف ایک ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ تحریک اِنصاف کے مرکزی رہنماء مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیسویں ترمیم سے ثابت ہوگیا ہے کہ مفاد پرستی پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مؤقف ایک ہے، تحریک اِنصاف اقتدار میں آکر معاشرتی نا ہمواری کا خاتمہ کریگی اور ملک میں یکساں نظام تعلیم کو فروغ دیکر طبقاتی تقسیم کو ختم کریگی، اِن خیالا ت کا اظہار انہوں نے تحریک اِنصاف ضلع اوکاڑہ کے رہنماؤں سے ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کیا، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک اِنصاف نے شروع سے ہی کہا ہے کہ نواز اور زرداری دونوں بھائی ہیں اور دونوں عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے دست وگریباں ہوتے ہیں اور جب مفادات کا وقت آتا ہے تو اِنکی ناراضگی دُور ہوجاتی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) عوام سے مخلص ہوتی تو وہ اپنے مینڈیٹ کے مطابق حقیقی اَپوزیشن کا کردار ادا کر کے حکومت کی من مانیوں کو روک سکتی تھی لیکن ایسا نہ ہوسکا اور فرینڈلی اَپوزیشن نے عوام کو بے آسرا چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک اِنصاف اقتدار میں آکر لٹیروں اور غاصبوں کا نہ صرف سختی کے ساتھ محاسبہ کریگی بلکہ عوام کی لُوٹی ہوئی آمدنی کا ایک ایک پیسہ وصول کرکے ملک کی فلاح وبہبود پر خرچ کریگی، ہم پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹیکسی ڈرائیورز نہیں بنائیں گے بلکہ بیروزگاری کے ایسے سنہرے مواقع پیدا کریں گے کہ بیرونی ممالک کے باشندے روزگار کے سلسلہ میں یہاں آئیں گے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اِنصاف کو ممکن بنانے کے لئے عدالتی نظام کی تنظیم نو کی جائے گی اور طریقہ کار کو اِنتہائی سہل بنایا جائے گا تاکہ دیہاتوں میں رہنے والے لوگ بھی آسانی کے ساتھ اپنے حقوق کی خاطر آواز بلند کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 138378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش