0
Tuesday 27 Oct 2009 17:09

افغانستان: قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

افغانستان: قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
افغانستان میں امریکی فوج کی جانب سے قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مزارشریف میں بلخ یونیورسٹی کے ہزاورں طلبا نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر طلباء نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے ان کے ملک پر قبضہ کر لیا ہے۔ امریکی فوجی اسلامی اقدار، مساجد اور دیگر چیزوں کا احترام نہیں کرتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ روس کی طرح امریکہ بھی افغانستان میں ناکام ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 13973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش