0
Friday 24 Feb 2012 19:19

افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی امریکا کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آئی ایس او پاکستان

افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی امریکا کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آئی ایس او پاکستان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری برادر محمد تقی نے افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قرآن کی بے حرمتی کرنا خطے میں امریکہ کے اسلام مخالف ایجنڈے کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی ایک ناقابل معافی فعل ہے امریکا خطے کے اندر سب سے بڑا دہشت گرد خود ہے جس کی درندگی کا ثبوت افغانستان، عراق میں بیگناہ انسانی جانوں کا زیاں ہے۔

محمد تقی نے کہا کہ آج مسلم ملکوں کو چاہیے کہ آپس میں متحد ہو کر امریکا کے اس فعل کے خلاف آواز اٹھائیں، قرآن پاک کی بے حرمتی پر حکومت پاکستان کی خاموشی قابل تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی مسلم دنیا کے لیے غیرت، عزت اور وقار کا مسئلہ ہے، مقدساتِ اسلامی کی توہین پر تمام عالم اسلام کو سراپاء احتجاج ہونا چاہیے۔ محمد تقی نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ امریکا کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز اٹھائیں اور امریکا کے خلاف سخت سے سخت قرارداد پیش کریں تا کہ دنیا کے سامنے امریکا کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کے امریکا کے خلاف مسلم امت ایک ہو جائے تا کہ وقت کے ظالم دشمن سے لڑا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن انسانیت کا درس دیتا ہے اور یہ وہ کتاب ہیں جو تمام انبیاء کی تصدیق کرتی ہے، آپس میں اتحاد کی فضا کو قائم کرنا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، آج امت مسلمہ کو جس قدر پریشانیوں کا سامنا ہے وہ صرف تفرقہ اور فرقہ واریت کی وجہ سے ہیں لہذا ہمیں چاہیے کہ دشمنِ وقت کے خلاف متحد ہو جائیں تا کہ اس کی سازشیں ناکام ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 140462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش