0
Monday 5 Mar 2012 10:07

مارگٹ سے اغواء کیے گئے 3 ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد

مارگٹ سے اغواء کیے گئے 3 ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مارگٹ کے پہاڑی علاقے پیر زیارت کے مقام سے یکم فروری کو مسلح مقابلہ کے بعد اغواء ہونیوالے تین ایف سی اہلکاروں کی لاشیں پرانے مچ کے قریب سے مل گئیں۔ لیویز کے مطابق ہفتہ کی شب کو اطلاع ملی تھی کہ پرانے مچ میں ہوٹل کے قریب تین لاشیں پڑی ہیں۔ جس پر ایف سی اور لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر مچ ہسپتال پہنچایا۔ لاشوں کی شناخت اغواء ہونیوالے تین اہلکاروں سپاہی ارشاد علی، توصیف علی اور محمد اوصاف کے نام سے ہو گئی ہے۔ 

دریں اثناء سیکورٹی اہلکاروں‌ کا کہنا ہے کہ۳۱جنوری کو مارگٹ میں مسلح افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے ایف سی کے چودہ جوانوں کو شہید کر دیا تھا اور تین جوانوں کو اپنے ساتھ اغواء کر کے لے گئے تھے جن کو دوران قید شہید کیا گیا۔ سیکورٹی ترجمان کے مطابق قاتلوں سے ان کی گھنائونی حرکت کا حساب لیا جائے گا اور ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے نہ تو ایف سی کے جوانوں کے حوصلے پست ہونگے اور نہ ہی ان کے عزائم میں کوئی کمی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 142998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش