0
Tuesday 6 Mar 2012 00:29

مينگل، بگٹی اور ديگر قبائل امريکا سميت کسی کے آگے نہيں جھکيں گے، شاہ زین بگٹی

مينگل، بگٹی اور ديگر قبائل امريکا سميت کسی کے آگے نہيں جھکيں گے، شاہ زین بگٹی
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ان کے آٹھ نکات پر عملدرآمد کرے تو بلوچستان کے مسئلے پر بات ہو سکتی ہے۔ لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے پانچ صوبے تو سنبھالے نہیں جاتے مزید صوبے بنانے کا کیا فائدہ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت خود بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا نہیں چاہتی اور بلوچ عوام کو جب تک اسلام آباد پر اعتماد نہیں ہو گا کسی بھی جماعت یا حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت یا نمائندگی نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا بلوچ عوام صرف اپنے حقوق مانگتے ہیں خیرات نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو صوبہ نہيں ہميشہ کالونی سمجھا گيا ہے، شاہ زين بگٹی نے کہا کہ اگر وہ پاکستان کے ساتھ نہ ہوتے تو لاہور ميں نہ بيٹھے ہوتے، بلوچستان کو صوبہ نہيں ہميشہ کالونی سمجھا گيا ہے، اسے معاشی خودمختاری دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مينگل، بگٹی اور ديگر قبائل امريکا سميت کسی کے آگے نہيں جھکيں گے۔
خبر کا کوڈ : 143256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش