0
Wednesday 4 Nov 2009 11:06

کرپشن کا خاتمہ کرونگا،طالبان بھائی ہیں،مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں،کرزئی

کرپشن کا خاتمہ کرونگا،طالبان بھائی ہیں،مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں،کرزئی
 کابل،واشنگٹن:حامد کرزئی نے افغانستان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کا ملک اور حکومت بدعنوانی کی وجہ سے بہت بدنام ہو گئے ہیں اور وہ اس بدعنوانی کو ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ حامد کرزئی نے طالبان کو بھائی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن کے قیام کیلئے بات چیت کیلئے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسی حکومت تشکیل دیں گے جس میں ہر اس شخص کو شامل کیا جائے گا جو ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہو۔ 
طالبان نے کہا ہے کہ کرزئی کٹھ پتلی صدر ہیں،افغانستان کے بارے فیصلے امریکہ میں ہوتے ہیں۔ادھر امریکہ اور برطانیہ نے افغان صدر حامد کرزئی کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے اور بہتر طرز حکمرانی کو یقینی بنائیں اور ان کی کارکردگی کو الفاظ سے نہیں،عملی اقدامات سے جانچا جائیگا۔ کرزئی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر اوباما نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ اور افغانستان ایک نیا باب رقم کریں،جس کی بنیاد بہتر طرز حکمرانی پر ہو۔ صدر اوباما نے اپنے افغان ہم منصب کو خبرادر کیا کہ محض الفاظ یقین دلانے کے لیے کافی نہیں ہیں، اس کے لیے عمل بھی کرنا ہو گا۔وزیراعظم گورڈن براﺅن نے بھی صدر کرزئی کو دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اب افغانستان کو کرپشن اور گورننس کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ برطانوی فوج کا ملک سے انخلاء ممکن ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 14395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش