0
Tuesday 3 Nov 2009 14:55

افغان صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ منسوخ،کرزئی کامیاب قرار

افغان صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ منسوخ،کرزئی کامیاب قرار
 کابل:افغان الیکشن کمیشن نے سات نومبر کے افغان صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حامد کرزئی کو دوسری مدت کیلیے منتخب صدر قرار دیدیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے افغان الیکشن کمیشن کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق بحرانی صورتحال کے باعث سات نومبر کا صدارتی انتخاب روکنے پر غور کیلیے بورڈ آف کمشنرز کا اجلاس کابل میں ہوا جس میں افغان صدارتی انتخابات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ افغان الیکشن کمیشن کے سربراہ داؤد علی نجفی نے انتخابات کو دوسرا مرحلہ منسوخ پرحامد کرزئی کو دوسری مدت کیلیےمنتخب صدر قرار دیدیا ہے۔ہنگامی دورے پر کابل پہنچنے والے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے افغان الیکشن کمیشن کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اوباما کا حامد کرزئی کو ٹیلیفون،دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
کابل:افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے حامد کرزئی کے بطور صدر انتخاب کا اعلان مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیصلہ فوری واپس لے ۔جبکہ امریکی صدر براک اوبامہ نے حامد کرزئی کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔کابل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کا فیصلہ ان کیلئے حیرانگی کا باعث نہیں ہے، موجودہ الیکشن کمیشن سے اسی طرح کے فیصلے کی امید کی جاسکتی تھی ۔عبداللہ عبداللہ نے انتخاب کے دوسرے مرحلے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ الیکشن کمشنر کی موجودگی میں انتخاب میں حصہ لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔عبداللہ عبداللہ کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان کے ایک دن بعد افغانستان کے انتخابی کمیشن نے آئندہ ہفتے ہونے والا صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ منسوخ کرتے ہوئے حامد کرزئی کے بطور صدر انتخاب کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر براک اوبامہ نے ٹیلی فون کرکے حامد کرزئی کو دوبارہ صدر بننے کا خیر مقدم کیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ افغانستان میں نئی تاریخ رقم کی جائے ۔انہوں نے صدر حامد کرزئی سے کہا کہ وہ کرپشن کے خاتمے اور بہتر حکمرانی کے قیام کیلئے اقدامات کریں۔

خبر کا کوڈ : 14372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش