0
Friday 9 Mar 2012 19:44

صوابی میں خواتین کالج کو بم دھماکوں کے باعث جزوی نقصان

صوابی میں خواتین کالج کو بم دھماکوں کے باعث جزوی نقصان

اسلام ٹائمز۔ تعلیم دشمنوں نے ٹوپی ضلع صوابی میں خواتین کالج کو بم دھماکوں کے ذریعے جزوی نقصان پہنچایا، پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے رات کی تاریکی میں فرنٹیئر ایجوکیشن فائونڈیشن ڈگری کالج برائے طالبات ٹوپی کی شمالی دیوار کے پاس دو بم نصب کئے تھے، جو جمعہ کی علیٰ الصبح زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں کالج کی دیوار اور کچن کو نقصان پہنچا، ٹوپی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

خبر کا کوڈ : 144217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش