0
Monday 12 Mar 2012 12:05

جمہوری حکومت کو گرانے کی سازش پر نون لیگ پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہئے، رحمان ملک

جمہوری حکومت کو گرانے کی سازش پر نون لیگ پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہئے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ مسلم ليگ نون سپريم کورٹ ميں اپنی بے گناہی کا ثبوت پيس کرے۔ بہتر یہی ہے کہ شریف برادران عدالت میں معافی مانگیں۔ میمو اسکینڈل میں عدالت جانے والے اب مہران اسکینڈل پر عدالت جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اصغر خان کیس سے کوئی تعلق نہیں، تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ سازشوں کا جال بچھایا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مہران بینک کے سابق سبراہ يونس حبيب نے جو پيسہ تقسيم کیا اس کا ريکارڈ موجود ہے، جو عدالت میں پیش کروں گا۔ رحمن ملکا کا کہنا تھا کہ صدر اور یونس حبیب میں تعلق کا الزام سراسر غلط اور بدنیتی پر مبنی ہے، دنیا جانتی ہے کہ انہوں نے کہا کہ امن کے ليے ہر کسی سے بات کرنے کو تيار ہوں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ یونس حبیب نے جو پیسہ تقسیم کیا اس کا ریکارڈ باقاعدہ موجود ہے، ن لیگ سپریم کورٹ جاکر اپنے خلاف الزامات کی صفائی پیش کرے، عدالت نے طلب کیا وہ تو سب کچھ بتائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ یونس حبیب نے جو پیسہ تقسیم کیا اس کا باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے۔ ان کے پاس دستاویزی شواہد موجود ہیں کہ کن کن اکاؤنٹس میں رقوم ٹرانسفر کی گئیں تھیں۔ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ جب انصاف دیا جا رہا ہے تو پھر اس کیس میں بھی انصاف ہو ہی جانا چاہئے۔
 
رحمن ملک کا کہنا تھا کہ وہ سپریم کورٹ میں مہران بینک کے دستاویزی ثبوت پیش کرنے کے لئے تیار ہیں، عدالت نے بلایا تو سب کچھ بتا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، ہم نے کوئی دشمنی نہیں کی اور نہ ہم نے یہ کیس کھولا ہے۔
خبر کا کوڈ : 144980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش