0
Tuesday 13 Mar 2012 12:39

افغان جنگ پر اخراجات اس کے فوائد سے کم ہیں، امریکیوں کی رائے

افغان جنگ پر اخراجات اس کے فوائد سے کم ہیں، امریکیوں کی رائے
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں ۶۰ فیصد شہریوں کے خیال میں افغان جنگ کے فوائد اس پر اٹھنے والے اخراجات سے بہت کم ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے کرائے گئے رائے عامہ کے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ صرف ۳۵ فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ اس ۱۰سالہ فوجی مہم کی لاگت اور اس میں ہونے والے جانی نقصانات کا جواز موجود ہے۔ گذشتہ پانچ برسوں میں پہلی مرتبہ ری پبلیکن جماعت کے حامیوں نے اس معاملے پر متوازی رائے کا اظہار کیا ہے۔ سروے کے مطابق ۵۴ فیصد امریکی اس بات سے قطع نظر کہ افغان فوج نے یہ لڑائی جاری رکھنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے یا نہیں، افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء چاہتے ہیں۔ لیکن جائزہ سے معلوم ہوا ہے کہ ہر ۱۰ میں سے ۶ ڈیموکریٹس اور غیر جانبدار افراد، جب کہ ہر ۱۰ ری پبلیکنز میں سے چار اس بات سے متفق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 145277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش