0
Monday 19 Mar 2012 23:51

اسٹیبلشمنٹ بلوچوں کو ہتھیار اُٹھانے پر مجبور کر رہی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

اسٹیبلشمنٹ بلوچوں کو ہتھیار اُٹھانے پر مجبور کر رہی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ایک منصوبے کے تحت بلوچستان میں بدامنی کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ حکومت اور حکومتی ادارے سمیت بعض منتخب عوامی نمائندے بھی اسی عمل میں نہ صرف شریک ہیں بلکہ مقامی انتظامیہ اور پولیس ان جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کر رہی ہے۔ حکومتی رٹ کا نام و نشان تک نہیں۔ اغواء برائے تاوان نے منافع بخش کاروبارکی شکل اختیار کرلی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد شمس العلوم مژی توتک میں جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مولانا قمرالدین، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، مولانا فیض محمد، مفتی عبدالقادر شاہوانی، میر یونس عزیز زہری بھی موجود تھے۔ 

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اس وقت صوبے کا اہم مسئلہ امن و امان ہے۔ لوگ نقل مکانی پر مجبو رہو رہے ہیں۔ کاروبار بند ہو کررہ گیا۔ راستے سفر کے قابل نہیں رہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی تقدیر گھسے پٹے الفاظ کا مجموعہ تھی۔ بلوچستان کا مسئلہ معافی مانگنے سے نہیں بلکہ بلوچ عوام پر جاری مظالم اور اعتماد کی بحالی سے حل ہوگا۔

خبر کا کوڈ : 146895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش