0
Tuesday 20 Mar 2012 23:19

سرائیکی صوبے کی مخالفت کرنیوالوں سے سرائیکی وسیب کے عوام نفرت کرنے لگے ہیں، عبدالجبار عباسی

سرائیکی صوبے کی مخالفت کرنیوالوں سے سرائیکی وسیب کے عوام نفرت کرنے لگے ہیں، عبدالجبار عباسی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے چیئرمین کرنل عبدالجبار عباسی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کی مخالفت کرنے والی جماعت اور سیاستدانوں سے سرائیکی وسیب کے عوام نفرت کرنے لگے ہیں، جو کوئی عوام کے ساتھ وعدہ کر کے دھوکہ کرے گا وہ بھی عوام میں اپنی ساکھ کھو دے گا۔ تخت لاہور کے ایجنٹ اپنے رویے اور کردار بدل لیں، پیپلز پارٹی کی قیادت سرائیکی وسیب کے عوام کو ''خوشخبری'' دینے میں دیر نہ کرے، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سرائیکی وسیب کے حقوق اور سرائیکی صوبے کے قیام کے حوالے سے پہلے کی نسبت کلیئر نظر آ رہے ہیں مگر صرف بیانات دینے سے کام نہیں چلے گا عملی اقدمات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری ڈکشنری میں صرف دو الفاظ ہیں سرائیکی صوبہ کا حامی یا مخالف، صوبہ سرائیکستان کے نام پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے، پہلے شناخت بعد میں صوبہ۔ جہاں تک بہاول پور کو ہیڈ کوراٹر بنانے کی تجویز کا تعلق ہے اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی دھرتی کے لوگ جاگ چکے ہیں، استحصالی طبقے اور مکاروں کو پہچان چکے ہیں، ہماری جدوجہد صوبے کے قیام تک جاری رہے گی، وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کے لیے وسیب کی سیاسی جماعتوں اور مڈل کلاس قیادت کو آگے لائیں۔
خبر کا کوڈ : 147121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش