0
Wednesday 21 Mar 2012 19:30

موجودہ حکومت کے چار سالہ دور میں مہنگائی میں80 فیصد اضافہ ہوا، شاہ محمو د قریشی

موجودہ حکومت کے چار سالہ دور میں مہنگائی میں80 فیصد اضافہ ہوا، شاہ محمو د قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام مظفر گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے چار سالہ دور میں مہنگائی میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے، سیاستدانوں نے اپنی حالت تو بدل لی لیکن غریبوں کی حالت پہلے سے بھی بد تر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نظر رکھتے ہیں، آج یہاں نہ کوئی الیکشن کمپین ہے اور نہ ہی کوئی رکن اسمبلی کا جلسہ لیکن پھر بھی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی دلیل ہے کہ قوم ان حکمرانوں سے تنگ آ چکی ہے۔
 
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب عوام اپنے اچھے بُرے کی تمیز رکھتے ہیں، عوام جھونپڑیوں میں بھی لعل تلاش کر سکتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ حکمران عیاشیان کر رہے ہیں اور عوام کے حالات دگر گوں ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بجلی کے 27 فیصد نرخ بڑھ چکے ہیں عوام بجلی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کر دیں، حکمرانوں نے ملک کو اس سطح پر پہنچا دیا ہے کہ آج ملک میں ایک روپے کی بھی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، میں نے قوم کے وقار کو چھینتا دیکھ کر کُرسی سے استعفیٰ دیا۔
خبر کا کوڈ : 147294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش