0
Saturday 24 Mar 2012 02:39

کوئٹہ میں 11 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا

کوئٹہ میں 11 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں گذشتہ روز دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد پولیس اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کلی اسماعیل اور ملحقہ علاقوں سے پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ شہر کے نواحی علاقے جناح ٹاون میں ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد پولیس اور ایف سی کے سینکڑوں اہلکاروں نے جناح ٹاؤن سے ملحقہ علاقے کلی اسماعیل میں سرچ آپریشن کیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار پچیس افراد میں گیارہ ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔ جنہیں صدر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کلی اسماعیل اور جناح ٹاون سمیت شہر بھر میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 147780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش