0
Tuesday 27 Mar 2012 14:58

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جارہی ہے، علامہ ہاشم موسوی

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جارہی ہے، علامہ ہاشم موسوی

اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ علامہ سید ہاشم موسوی نے گزشتہ روز کوئٹہ سبزل روڈ پر دہشتگردوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جارہی ہے۔ کفری طاقتیں اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کرکے مسلمانوں کو دست و گریباں کرانا چاہتی ہیں لیکن وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بالکل خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے، جوکہ حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان واقعات میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دے۔ انہوں نے زخمی علی اصغر کی جلد شفایابی اور شہید اعجاز حسین کے درجات کی بلند اور ان کے پسماندہ گان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

خبر کا کوڈ : 148469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش