0
Wednesday 28 Mar 2012 23:00

غیرملکی آقاؤں کے اشاروں پر کراچی کو آگ اور خون میں نہلایا جا رہا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

غیرملکی آقاؤں کے اشاروں پر کراچی کو آگ اور خون میں نہلایا جا رہا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر چلنے والے شدت پسند کراچی کو آگ اور خون کے سمندر میں دھکیلنے کی سازش کر رہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش ہیں، شہر قائد کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اس لیے دشمن ہمارے ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے وہاں فساد برپا کرنا چاہتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین صبرو تحمل سے کام لیں اور اپنی اپنی جماعتوں کے کارکنوں کو منظم اور پرامن رہنے کی تلقین کریں تاکہ دشمن کی جانب سے لگائی جانے والی فسادات کی آگ کو مزید بھڑکنے سے روکا جا سکے، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی پالیسی دشمن کے عزائم کو تقویت دینے کے متراف ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی کی موجودہ صورت حال پر حکومت اور حکومتی اداروں کی پر اسرار خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ مستقل امن کے قیامِ کے لئے شہر کو ہر قسم کے اسلحے سے پاک کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ دو روز قبل سینٹرل جیل میں بہیمانہ قتل کی جانے والے ایم ڈی اے کے ملازم بشارت زیدی کے قتل میں سپریڈنٹ جیل خانہ جات کے خلاف کارروائی کرے، شہر قائد میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے اور غریب عوام کی املاک کے نقصان کا حکومتی سطح ازالہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 148814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش